ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی:کانگریس نے اسمبلی کے آگے بیچاٹماٹر، مہنگائی پرکہا،آگئے اچھے دن

یوپی:کانگریس نے اسمبلی کے آگے بیچاٹماٹر، مہنگائی پرکہا،آگئے اچھے دن

Sat, 05 Aug 2017 15:28:32    S.O. News Service

لکھنو،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹماٹراوردیگراشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر لے کر آج اپوزیشن نے حکومت کے خلاف جم کرہنگامہ کیا۔کانگریس نے اسمبلی کے سامنے 10روپے فی کلو گرام سے ٹماٹرفروخت کیے۔ٹھیلے پر لگ بینر میں ’’ٹماٹر کاآیااچھا دن‘‘لکھاتھا۔گزشتہ کئی دنوں سے سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عام لوگوں کے لئے دشواری کا سبب بن گیا ہے۔کانگریس نے کہاکہ ٹماٹر کی بڑھتی قیمت کی مخالفت کرنے کے لیے ہم نے یہ طریقہ اختیارکیاہے۔ہم عام آدمی کی اپنی فکر ظاہر کرنے کے لیے کم دام پرٹماٹر فروخت کر رہے ہیں۔اس سے قبل پارٹی نے’’ بینک آف ٹوماٹو‘‘بھی کھول دیا تھا۔


Share: